رنجش کی بنا پر دوجوانوں کا قتل کی نیت سے اغوا ء،مقدمات درج، بازیاب نہ ہو سکے

جمعہ 20 جون 2025 14:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)یہاں نواح سے رنجش کی بنا پر دوجوانوں کو قتل کی نیت سے اغوا کر لیا گیا ۔مقدمات درج ۔ چک 94 چھ آر میں غلام عباس دوکاندار کے بیٹے ارسلان عباس کو محمد نعمان اور محمد عثمان جوئیہ نے فرنیچر فروخت کرنے کے بہانے گھر بلایا اور اغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے ارسلان عباس سے 8 ہزار روپے نقدی اور موبائل بھی چھین لیا۔

چک 187نو ایل میں محمد رفیق محنت کش کے بیٹے محمد شفیق کو محمد یونس ۔یاسین۔

(جاری ہے)

آصف اور محمد اسماعیل نے بہن سکینہ سے ناجائز مراسم کے شبہ میں قتل کی نیت سے اغواکر لیا اور کار میں ڈال کر لے جا رہے تھے کہ شفیق کی چیخ و پکار پر شہریوں نے چھڑانے کے لیے روکا تو ملزم پستول تان کر کھڑے ہو گئے۔ اور فرار ہو گئے۔ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزموں نے نوجوانوں کواغوا کے بعد رنجش کی بنا پر قتل کر دیا ہے۔پولیس فرید ٹاؤن اور ڈیرہ رحیم نے غلام عباس اور محمد رفیق کی مدعیت میں دو مقدمات 365 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔