
ایران کا اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے بھی مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
مغربی ممالک جانتے ہیں کہ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن پھر بھی مغربی ممالک ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت نہیں کر رہے ہیں، عباس عراقچی کی سرکاری میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
14:26

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی شہری آبادی خاص طور پر ہسپتال کو نشانہ نہیں بناتا لیکن اسرائیل جان بوجھ کرہسپتالوں اور رہائشی آبادیوں پر بمباری کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزایران اسرائیل کشیدگی کے خاتمے کیلئے یورپی وزرائے خارجہ نے تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہو گا۔فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے جمعہ کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھاکہ یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہو گاجس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔خبر ایجنسی کا مزید کہنا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ مذاکرات کیلئے امریکی رضا مندی شامل ہے۔یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ایران تعاون پر آمادہ ہو جائے تو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا موقع پیدا ہو سکتا ہے ورنہ حالات بگڑنے کا اندیشہ تھا۔جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات امریکہ کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصدکیلئے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر ''اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ'' بھی ترتیب دیا گیا ہے۔یورپی سفارتی ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایران تعاون پر آمادہ ہو جائے تو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا موقع پیدا ہو سکتا ہے ورنہ حالات بگڑنے کا اندیشہ تھا۔
مزید اہم خبریں
-
اوڈیسا اور خارکییف پر رات گئے روسی ڈرون حملے، جمعے کو جنگی قیدیوں کا تبادلہ
-
پی ٹی اے کی غیرقانونی ،جعلی سمز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ،نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف
-
حکومت پنجاب اورورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10 سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق
-
انڈین میڈیا جوبولتا ہے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل اسی چیزکوپھیلاتا ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
سرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان
-
کراچی: بس حادثے میں پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی
-
کراچی میں آنے والے زلزلوں کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
-
گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کیلیے کھلا ہے،اویس قادرشاہ قابل احترام ہیں ، کامران ٹیسوری
-
مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کئی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کا انکشاف
-
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، جاری تحقیقات کا جائزہ لیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.