
حکومت پنجاب اورورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10 سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق
جمعہ 20 جون 2025 19:01

(جاری ہے)
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں پیش رفت اور درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف غیر ملکی سرمایہ سے جاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ کے ذریعے پیش رفت کا خود جائزہ لیتی ہیں۔اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈیلوری سپورٹ پروگرام کو سماجی تحفظ کے لئے بنیادی حیثیت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، زراعت کے شعبے کی جدید خطوط پر استواری اور اس حوالے سے درپیش رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے پنجاب کے تمام دیہات میں صاف پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔اجلاس میں پنجاب کے وسائل کے مؤثر استعمال، ڈیجیٹل نظام کی ترقی، اس حوالے سے درپیش رکاوٹوں اور ممکنہ حل پر بھی بات چیت ہوئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے منصوبوں میں مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں گورننس، منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار اور معیار کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.