پی ٹی اے کی غیرقانونی ،جعلی سمز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ،نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف

جمعہ 20 جون 2025 19:01

پی ٹی اے کی غیرقانونی ،جعلی سمز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ،نیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیرقانونی اور جعلی سمز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1لاکھ 63ہزار 200غیر قانونی سمز بلاک کر دیں، 64لاکھ 30ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند اور فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی سمز بھی بند کر دی گئیں۔پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1لاکھ 71آپ سمز بند کردی گئیں، منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر 69ہزار 246سمز بلاک جبکہ 3لاکھ 60ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7لاکھ 83ہزار سمز بلاک کردی گئیں۔

پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی، پی ٹی اے ملک بھر میں 62 چھاپے، قانونی سم فروخت میں ملوث 72افراد گرفتار کیے گئے، پی ٹی اے چھاپوں میں 193غیر قانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11ہزار 470سمز برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2لاکھ 96ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے، پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، ملک بھر میں 1لاکھ 85ہزار سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کردی گئیں۔حکام کے مطابق غیر مجاز ریٹیلرز پر پابندی، صرف مستند سروس سینٹرز کو سم فروخت کی اجازت ہے، دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے نئی سم فروخت میں وقفے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔