پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ میں فائرنگ سے سابق پولیس اہلکارقتل

جمعہ 20 جون 2025 15:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود نزد تالاب مسجد تسبیح گران میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار شیر رحمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

شیر رحمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی مسجد سے نکلا گھر سے کچھ ہی فاصلے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل عمران اسلم مروت ، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین جاوید خان اور تفتیشی افسر فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ۔