محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر موجود اہلکاران کے علاوہ رینجرز کی خدمات بھی طلب کی جائیں، آر پی او لاہور ڈویژن

جمعہ 20 جون 2025 15:00

قصور.20 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور آر پی او لاہور ڈویژن اطہر اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی اور ڈی پی اوقصور محمد عیسی خان کے ہمراہ ڈی سی کمیٹی روم میں محرم الحرام کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تمام ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس کے متعلقہ افسران، سی ای او ہیلتھ، اے ڈی سی جی،آر، ایف اینڈ پی،تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈی سی قصور عمران علی نے ضلع میں اور تحصیل لیول پرمنعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس بارے بریفنگ دی۔ڈی پی او قصور نے بتایا کہ قصور میں چھ حساس مقامات ہیں اور ٹوٹل 19 مقامات ہیں جہاں پہ محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام کنٹیجنٹ پلان تیار ہو چکا ہے۔تمام سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور روٹ اور ٹائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔

ڈی پی او قصور محمد عیسی ٰخان نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلاً بریف کیا۔ اس موقع پر آر پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر موجود اہلکاران کے علاوہ رینجرز کی خدمات بھی طلب کی جائیں۔ سی ای او ہیلتھ قصور نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بابا بلھے شاہ ہاسپٹل میں 20 بیڈ ٹی ایچ کیو میں چھ بیڈ ٹوٹل 24 اور آر ْئی سیز میں چار بیڈز اور ٹوٹل 44 بیڈز موجود ہیں۔ ضلع بھر میں ٹوٹل 58 میں سے 4 جگہوں پر کیمپس لگائے جائیں گے جن پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات ہوں گے۔\378