پشاور، پولیس ہسپتال پشاورمیں سی ٹی سکین سمیت مختلف سروسزکا آغاز

جمعہ 20 جون 2025 15:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پشاور، مشیرصحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں سی ٹی سکین، کارڈیالوجی شعبہ میں ای ٹی ٹی جبکہ گیسٹروانٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ میں اینڈوسکوپی سروسزکا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پرایم ایس پولیس اینڈ سروسزہسپتال ڈاکٹرمشتاق آفریدی، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان اورطبی عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشیرصحت احتشام علی نے کہا کہ ان سروسزکی فراہمی سے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال کی تشخیصی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی اورسرکاری ملازمین کو بروقت علاج میسر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ملازمین کو ان سروسزکے لئے دیگر ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا تھا مگراب یہ سہولیات انہی کے اپنے ہسپتال میں دستیاب ہیں ،پولیس اینڈ سروسزہسپتال لاکھوں سرکاری ملازمین اوران کے خاندانوں کے علاج و معالجے کے لئے ایک اہم ادارہ ہے۔

ڈاکٹر مشتاق آفریدی نے کہا کہ ان سروسز کے آغاز سے او پی ڈی میں تین گنا اضافہ متوقع ہے کیونکہ یہ اہم تشخیصی مراحل پہلے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کئے جاتے تھے اوراب پورے صوبے کے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ ان سہولیات سے براہِ راست مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :