راجن پورکچی کنال کے قریب زمین تنازع پر فائرنگ سے 03 افراد جاں بحق، 03 زخمی ہونے کا معاملہ

جمعہ 20 جون 2025 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) آئی جی پنجاب نے راجن پور کچی کنال کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 03 افراد جاں بحق اور 03 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

ڈی پی او راجن پورنے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 03 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ مختلف مقامات پر پولیس چھاپے مار رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں عبدالمجید، فاروق اور بہرام شامل ہیں۔