نوشہرہ پبی کے علاقہ کندی تازہ دین میں نماز جمعہ کے دوران مسجد ابوبکرپر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ

جمعہ 20 جون 2025 22:00

?نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)نوشہرہ پبی کے علاقہ کندی تازہ دین میں نماز جمعہ کے دوران مسجد ابوبکرپر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔مسلح ملزمان کی فائرنگ کے خلاف نمازیوں کا شدید احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئے۔

ریکسیو1122نے دونوں زخمیوں کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

مسجد میں موجودمقامی لوگوں نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی اس کی مزاحمت شروع کیا۔مقا می لوگوں نے مزاحمت کے دوران شرپسندوں سے ایک موٹر کار اور ایک کلاشنکوف چھین کر پولیس کے حوالے کردی۔مسلح ملزمان عوامی مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی خالد شاہ کے رپورٹ پر آٹھ سے نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گئے ۔واقعہ جائیداد کا تنازعہ لگ رہا ہے مگر تفتیش کے بعد اصل صورت حال سامنے آئیں گئی۔