اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے انٹرویوز کا انعقاد

جمعہ 20 جون 2025 23:50

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ (ضرورت پر مبنی) اسکالرشپ پروگرام کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا۔ انٹرویوز کے لیے 1850 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب میں سکالرشپ دینے والے سب سے بڑے ادارے کے طور پر مستحق طلباؤطالبات کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

قابل اور مستحق طلباؤطالبات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وسیع اسکالرشپ پروگراموں، جدید ترین انفراسٹرکچر اور تجربہ کار فیکلٹی سے مستفید ہوں۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈین فیکلٹی آف کیمپوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر اریبہ خان،چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد اور چیئرمین شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھانے وائس چانسلر کو اہل طلباؤطالبات کو منتخب کرنے کے لیے سینئر فیکلٹی ممبران کی شرکت کے ساتھ انٹرویو کی مشق کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :