پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 21 جون 2025 12:10

پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون 2025)پنجاب بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جس کا نفاذ یکم تا دس محرم الحرام ہوگا، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذمحرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی طریقے سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر دفعہ 144 نافذ ہے، جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہے، جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ڈبل سواری پر عائد پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی خلاف قانون تصور کی جائے گی۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دیگر تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔