Live Updates

بوشہر کی صورت حال تشویش ناک ہے، آئی اے ای اے

بوشہر پر کسی بھی حملے کے نتیجے میں انتہائی خطرناک سطح کا ریڈیائی ایکٹیویٹی پیدا ہو گا،گروسی

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

بوشہر کی صورت حال تشویش ناک ہے، آئی اے ای اے
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی نے کہا ہے کہ بوشہر کا معاملہ انتہائی تشویش ناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گروسی نے مزید کہاکہ بوشہر پر کسی بھی حملے کے نتیجے میں انتہائی خطرناک سطح کا شعاعی اثر ری اثر (ریڈیائی ایکٹیویٹی) پیدا ہو گا۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نطنز میں افزودگی کے مرکز پر برقی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ساتھ ہی یہ اطمینان بھی دلایا کہ اصفہان میں تاب کاری کی سطح میں اضافے کی کوئی اطلاع ہمیں موصول نہیں ہوئی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات