لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، روپوش و مطلوب 29 ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 14:32

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتیوں اور چوریوں جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اشتہاری، روپوش و مطلوب 29 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چوری شدہ و چھینی گئی 7 موٹرسائیکلیں، قیمتی موبائل فونز، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ بھینس اور منشیات برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے ڈکیتی مقدمے میں مطلوب ملزم میربحر کو بغیر لائسنس شارٹ گن اور کارتوسوں سمیت، مطلوب ملزم گلزار مہیسر کو وگن روڈ سے ، تعلقہ پولیس نے مطلوب ملزم احمد خان شر کو بغیر لائسنس پسٹل سمیت، دڑی پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث 5 ملزمان احسان،عرفان، امتیاز، مظہر اور اعجاز کو منشیات سمیت، اللہ آباد پولیس نے 2 اشتہاری ملزمان حاتم سخی عرف قلندری انڑ اور صدام شابرانی کو، حیدری پولیس نے مطلوب ملزم نثار جاگیرانی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، ایئرپورٹ پولیس نے محمد سلیمان نامی اشتہاری ملزم کو، ڈوکری پولیس نے گٹکہ سیلر سجاد شیخ کو گٹکوں سمیت، ولید پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث 6 ملزمان بلاول، وقار، شعیب، زین العابدین، محمد علی اور جنسار کو منشیات سمیت، علی گوہر آباد پولیس نے 10 ملزمان وسیم، سدھیر، ہادی بخش، مجیب، اعجاز، وزیر، سدھیر، جاوید، نصیر اور مقبول کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب تعلقہ پولیس نے مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم عامر کلہوڑو کی نشاندھی پر اشفاق احمد سے چھینی گئی موٹرسائیکل، دڑی پولیس نے ارشد علی اور حیدر علی کی چوری اور چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں، حیدری پولیس نے راکیش اور منظور علی کی چوری شدہ 2 موٹرسائیکلیں، سچل پولیس نے سورج احمد کی چھینی گئی موٹرسائیکل، رضوان احمد کی چھینی گئی قیمتی موبائل فون، رشید وگن پولیس نے گاؤں سلطان سامٹیو سے غلام حسین میکن کی چوری ہونے والی لاکھوں مالیت کی بھینس برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔