نئے سفر کا آغاز، جارح مزاج بلے باز حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

قومی کرکٹر کی شادی صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 21 جون 2025 14:36

نئے سفر کا آغاز، جارح مزاج بلے باز حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری سکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

hassan nawaz
بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹر کی شادی صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی، حسن نواز کو شادی کی تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں، کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔