بھٹ شاہ میں آم و ہنڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کا افتتاح، آم کی معاشی اہمیت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر مٹیاری

ہفتہ 21 جون 2025 16:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ آم اس خطے کی پہچان اور معاشی اہمیت کا حامل پھل ہے، جس کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے آم و ہنڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم کی پیداوار نہ صرف مقامی معیشت کا بڑا ذریعہ ہے بلکہ اس کے معیار کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مٹیاری کی ہنڈی کرافٹس صدیوں پر محیط ایک عظیم ثقافتی ورثہ ہیں، جنہیں عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایسے پلیٹ فارمز ضروری ہیں تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ سندھ کے لوگ کس قدر باصلاحیت اور ہنرمند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ٹی سورلی ہال، بھٹ شاہ میں منعقدہ دوسرے آم و ہنڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کا آغاز ربن کاٹ کر کیا گیا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور کاریگروں، کسانوں اور دستکاروں کی محنت و صلاحیت کو سراہا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی ٹیبلو پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون مٹیاری نور احمد کھہرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقراء جنت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد عبد الشکور سولنگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (پرائمری) صدف اکبر میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجمہ ہالیپوٹو، اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس جلال باٹی سمیت ضلع مٹیاری کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :