محرم الحرام کے دوران سکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے لیے رضاکاروں کے لئے پولیس ٹریننگ کااہتمام

ہفتہ 21 جون 2025 17:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) سی پی اوملتان صادق علی ڈوگرکی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے کینٹ ڈویژن کے رضا کاروں کو پولیس لائنزملتان میں ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

انچارج سیکیورٹی سی ٹی ڈی ممتازاحمد،لائن آفیسرساجد حسین اور دیگرافسران کی زیرنگرانی تربیت کروائی گئی۔ٹریننگ میں فزیکلی چیکنگ،واک تھروگیٹس پرڈیوٹی سرانجام دینے اورخطرناک صورتحال سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے۔ رضاکاروں کو ہدایت دی گئی کہ محرم الحرام کی انتہائی اہم ڈیوٹی پراپنی ذمہ داریاں الرٹ ہو کر سرانجام دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :