آئی جی پنجاب نے ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے۔ترجمان

ہفتہ 21 جون 2025 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 16 بچوں کی کوکلئیرامپلانٹ سرجری کیلئے 02 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔

قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 13 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 09 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے۔دماغی معذور (سیریبل پالسی) 632 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار اورمجموعی طور پر 05 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ 15 ہزار جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 60 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 92 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 12 بچوں کو 72 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ دل اور گردوں کی میجر سرجری کیلئے 09 بچوں کو 14 لاکھ 95 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزہد کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کیلئے ویلفیئر کر رہے ہیں۔