شیخ امتیاز محمود کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کا معاملہ،درخواست 24جون کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 21 جون 2025 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز محمود کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست 24جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے کیس کو 24جون کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی ہے،جسٹس علی ضیا باجوہ ، خاتون صائمہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کریں گے ، خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شوہر کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج ہیں اور اینٹی کرپشن انکوائریاں شروع کی گئی ہیں ، درخواست گزار نے شوہر کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات کیل ئے درخواست دی ،درخواستگزار کو نامعلوم مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

عدالت تفصیلات دینے کا حکم دے۔