سعودی عرب میں فلکیاتی اعتبار سے موسم گرما کا آغاز ہو گیا

رواں سال موسم گرما 93 دن 15 گھنٹے اور 37 سیکنڈ پر محیط ہو گا،ماہرفلکیات

ہفتہ 21 جون 2025 19:11

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)جدہ میں فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرہ نے کہا ہے کہ مملکت میں موسم گرماکا آغازہفتہ 21 جون سے ہو گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 5 بجکر 42 منٹ پر سورج سرطان کے مدار میں فلکیاتی اعتبار سے عمودی صورت میں ہوگا جو موسم گرما کے آغاز کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

فلکیاتی اعتبار سے رواں سال موسم گرما 93 دن 15 گھنٹے اور 37 سیکنڈ پر محیط ہو گا۔

سورج انتہائی شمال مشرق سے طلوع ہوا جبکہ غروب انتہائی شمال مغربی سمت میں ہوگا جبکہ سارا سال دوپہر میں چیزوں کا سایہ چھوٹا دکھائی دیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے موسم گرما یکم جون سے 31 اگست تک رہتا ہے جبکہ فلکیات میں موسم گرما اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج اپنی بلند ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے جس کے ساتھ تین ماہ پر محیط موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے جو موسم خزاں کی آمد تک جاری رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :