بھارتی عدالت کا مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

منگل 9 ستمبر 2025 13:24

بھارتی عدالت کا مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی اینکر انجنا کیشپ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی چینل اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ خاتون اینکر نے 14 اگست کو ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کے نام سے پروگرام پیش کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔

(جاری ہے)

اینکر کے خلاف درخواست میں ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر نے مقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے بھارتی مسلمانوں کو ناپسندیدہ بوجھ کے طور پر پیش کیا، زہریلے، تباہ کن اور تفرقہ انگیز پروگرام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست کے مطابق انجنا نے سوال اٹھایا کہ جب تقسیم ہند مذہب کی بنیاد پر تھی تو سارے مسلمان پاکستان کیوں نہیں چلے گئی اس طرح اینکر انجنا نے عدم برداشت کے حامل غیر مسلم لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ مسلمانوں کو بھارت سے نکال کر ہندوستان کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کر کے گویا ایک تاریخی غلطی کو اپنے تئیں درست کرے۔