میئر کراچی نے زمین کی لیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا

ہفتہ 21 جون 2025 20:12

میئر کراچی نے زمین کی لیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں فوری طور پر روکی جائیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران دی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی حکم دیا کہ عملدرآمد کی کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس میں میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ دانیال سیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :