اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، یورپی یونین

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے معاملے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے معاہدوں کی شرائط پوری نہیں کرسکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں یورپی یونین کی انسانی حقوق سے جڑی لازمی شقوں کی خلاف ورزیاں ہیں اور یہ بات مختلف غیر جانبدار بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق کے بنیاد پر سامنے آئی۔

(جاری ہے)

یہ خلاف ورزیاں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خالصتا انسانی حقوق کی فراہمی پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کے معاملے میں سامنے آئی ہیں۔یورپین یونین کے جانب سے اس معاملے میں خاص طور پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو امداد کی تقسیم کے دوران نشانہ بنایا۔ایک سینئر سفارتکار کے مطابق ری ویو میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتے ہوئے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان ایسوسی ایشن اگریمنٹ کے آرٹیکل 2 مکمل پابندی نہیں کر رپا رہا۔