Live Updates

پیرس ایئر شو میں ترک ففتھ جنریشن فائٹر کان کے چرچے، اسرائیلی سیخ پا

نمائش میں شامل مختلف ممالک کے وفود سے اس طیارے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے،ترک حکام

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پیرس ایئر شو کے 55ویں ایڈیشن میں ترک لڑاکا طیارہ کان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس ایئر شو میں ففتھ جنریشن طیارے بنانے والی کمپنی ترکش ایئر اسپیس انڈسٹری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نمائش میں شامل مختلف ممالک کے وفود سے اس طیارے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹری کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر محمد دیمرگلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے حال ہی میں انڈونیشیا کے ساتھ کان کے حوالے سے میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے مہینوں میں اس حوالے سے خریداری کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔کمپنی سی ای او نے مزید بتایا کہ اسپین کی جانب سے کمپنی کے ایک اور طیارے ہر ٹرینر جیٹ میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع پیرس ایئر شو میں فرانسیسی حکومت کے فیصلے کو سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ قرار دیا جبکہ اسرائیل کی مشہور طیارہ ساز کمپنی اسرائیل ایئرو اسپیش انڈسٹری کے سی ای او نے فرانسیسی حکومت کے اقدام کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :