ٓشیخ امتیاز محمود کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کا کیس،جسٹس علی ضیاء باجوہ24 جون کو سماعت کرینگے

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز محمود کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کا کیس،جسٹس علی ضیاء باجوہ24 جون کو سماعت کریں گے، درخواستگزار صائمہ نے موقف اختیار کیاکہ شوہر کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج ہیں اور اینٹی کرپشن انکوائریاں شروع کی گئی ہیں ، نامعلوم مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت تفصیلات دینے کا حکم دے۔