Live Updates

مون سون بارشوں سے پہلے حیدرآباد کے تحصیل لطیف آباد اور حیدرآباد سٹی سمیت دیگر علاقوں کے نالیوں کی فوری صفائی کرائی جائے، محمد نذیر خان

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر محمد نذیر خان، صدر پی ٹی آئی ضلع حیدرآباد و رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت، چیئرمین ٹان شاہ لطیف آباد اسامہ حفیظ یوسف زئی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے پہلے حیدرآباد کے تحصیل لطیف آباد اور حیدرآباد سٹی سمیت دیگر علاقوں کے نالیوں کی فوری صفائی کرائی جائے تاکہ شہر کو ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف میئر حیدرآباد فنڈز نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں، تو دوسری طرف واسا میں 2 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک من پسند افسران کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چھوٹے ملازمین 13 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم شہر حیدرآباد کی اصل مینڈیٹ والی جماعت ہیں حیدرآباد کو کسی بھی ہنگامی صورت حال پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر سال حیدرآباد میں بارشوں کے بعد پورا شہر پانی ڈوب جاتا ہے اور خود ساختہ بھی ڈبویا جاتا ہے ہم یے سوال کرتے ہیں واسا اور دیگر حکام سے کے آپ نے حیدرآباد میں بارشوں کے بعد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے کیا ہے ابھی تک شہر کو پانی سے ڈوبنے سے بچانے کے لیئے کوئی انتظامات نظر نہیں آ رہے، میئر حیدرآباد دعوے کرتے ہیں کہ انہوں نے شہر میں اربوں روپے کی بجٹ خرچ کی ہے جو کہ صرف پریس کانفرنس کی حد تک نظر آرہی ہے عملی طور پر حیدرآباد میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے، ان کا تھوڑا بہت کام ہے وہ بھی صرف پی ایس 60 قاسم آباد میں نظر آ رہا ہے جو ان کا اپنا حلقہ ہے باقی پورے حیدرآباد ضلعی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم حیدرآباد کے شہریوں کو پہلے سے آگاہ کر رہے ہیں حیدرآباد میں بارشوں کے بعد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیئے ہیں حیدرآباد کو دوبارہ ڈوبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حیدرآباد کے شہریوں کو اس طرح بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات