فیصل آباد میں اپنی بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 22 جون 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)فیصل آبادایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشاد نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق ضیاء کو گرفتار کر لیا ملزم نے اپنی بہن سعدیہ اور والدہ یاسمین کے ساتھ مل کر پیسے نہ دینے پراپنی بیوی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیامدعیہ کی درخواست پر ایس ایچ او وویمن انسپکٹر مدیحہ ارشد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق ضیائکو فوری گرفتار کر لیاگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ عنوان :