ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ مریضوں سے مسائل معلوم کئے

اتوار 22 جون 2025 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سلانوالی میں اچانک چھاپہ مار کر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال کے دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے مسائل معلوم کر کے عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کوہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی، مشینری کی فعالیت اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ان کے ہمراہ ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید مثر بنانے کا حکم دیا۔اس موقع ضلعی افسران نے واضح کیا کہ عوامی فلاحی اداروں کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں اچانک دورے معمول کا حصہ ہیں تاکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :