سرگودھا میں فلاحی تنظیم کاتھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ

اتوار 22 جون 2025 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)سرگودھا میں فلاحی تنظیم نے تھیلسیمیا اینڈہیمو فیلیا بلڈسنٹر میں تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا اور بچوں میں گفٹ تقسیم کئے اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی انچارج پولیس تحفظ سنٹر محمد دانش اور ڈاکٹر تحسین خالد نے کہا کہ ہلال احمر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو بر وقت خون کی فراہمی ممکن بنانے اور اس مرض میں مبتلا بچوں کے لیے زندگی کی امید ہے جو کئی سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے جس سے منسلک فلاحی تنظیموں سے بلڈ ڈونر سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اس موذی مرض سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا فلاحی تنظیم کی جانب سے اس مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون عطیہ اور گفٹ کی تقسیم خوش آئند ہے۔آخر میں ادارہ میں خدمات انجام دینے پر مختلف این جی اوز کے ذمہ داران میں یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :