ملازمین کے اقامے کی تجدید14ماہ سے کم مدت پرکرائی جا سکتی ہے،سعودی محکمہ پاسپورٹ

اتوار 22 جون 2025 13:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید 14 ماہ سے کم مدت ہونے پر کرائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ جوازات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کے لیے انتہائی مدت 14 ماہ سے کم ہو تو اس صورت میں مزید اس میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔گھریلو کارکنوں کے اقامے کی ذمہ داری محکمہ جوازات کی ہوتی ہے جہاں سے ان کے اقامے کا اجرا اور تجدید کرائی جاتی ہے۔دوسری جانب کمرشل کارکنوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید سے قبل لیبر آفس سے ورک پرمٹ جاری کرایا جاتا ہے جس کے بعد اقامے جاری کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :