مستقبل چین میں ہے" غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتفاق رائے بن گیا ، چینی میڈ یا

اتوار 22 جون 2025 14:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ملٹی نیشنل کارپوریشنزکے رہنماؤں کی چھٹی چھنگ ڈاؤ سمٹ میں اٹلی کے ای این آئی گروپ کے چین میں چیئرمین جیووانی نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ نہ صرف مواقع سے بھری ہوئی ہے بلکہ قابل اعتماد اور غیر متزلزل بھی ہے، میرے خیال میں مستقبل چین میں ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں بہت سے غیر ملکی کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ چینی مارکیٹ کے "بے مثال فائدے" ہیں۔

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے چین کے پہلے قومی سطح کے اقتصادی اور تجارتی ایونٹ کے طور پر سمٹ میں 465 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 570 مہمانوں نے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ سمٹ میں دستخط کیے گئے معاہدوں کی مجموعی رقم 5.93 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔