
جڑواں شہروں میں پھلوں کی خریداری میں آم سر فہرست، آم کی رسیلی لذتوں سے محظوظ ہونے کیلئے آم کی خریداری کو ترجیح
اتوار 22 جون 2025 15:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آم صرف ایک پھل ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور ہر کوئی سارا سال اس موسم کا منتظر رہتا ہے۔
جڑواں شہریوں کے بہت سے رہائشیوں کے لیے باغ میں بیٹھ کر آم کا مزہ چکھنے کے حوالہ سے گزرے بچپن کی گرمیوں کی یادوں کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ راولپنڈی کے ایک رہائشی نے کہا کہ مجھے آموں کی مختلف اقسام کو آزمانا پسند ہے جیسا کہ گزشتہ ہفتے میں نے سندھڑی اور رواں ہفتہ میں انور رٹول سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، آم کی ہر قسم کا اپنا ایک الگ ذائقہ ہے۔ انہوں نے کہا میں ہفتہ بھر کیلئے مختلف اقسام کے آم خریدنے کو ترجیح دیتا ہوں۔اسلام آباد کی F-6 مارکیٹ میں پھل فروش محمد علی نے کہا کہ ہم اعلیٰ معیار اور ذائقے کو یقینی بنانے کے لیے سندھ اور پنجاب کے بہترین باغات سے آم خریدتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک سیزن بہت اچھا گزر رہا ہے ، چونسہ اور سندھڑی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اقسام میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں برسوں سے آم فروخت کر رہا ہوں اور رواں سیزن کی ایک بہترین بات ہے کہ بہت سارے خریدار بار بار آ رہے ہیں اور وہ معیار اور ذائقہ سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آم موسم گرما کا ایک اہم پھل ہیں،چونسہ کی مٹھاس ہو یا سندھڑی کا منفرد ذائقہ جڑواں شہروں کے عوام پھلوں کے بادشاہ کی ہر قسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔\395متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.