برطانیہ نے ایران پر امریکی حملوں کی کھل کر حمایت کردی

ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے،برطانوی وزیر اعظم

اتوار 22 جون 2025 16:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال اب بھی نازک ہے اور خطے میں استحکام برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ اس بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے۔