سیالکوٹ پولیس کی موبائل خدمت مرکز وین کی بوتھ کینٹ کی عوام کو 14 مختلف سہولیات کی فراہمی

اتوار 22 جون 2025 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس کی موبائل خدمت مرکز وین نے مورخہ 22 جون بروز اتوار کو موضع بوتھ کینٹ کی عوام کو 14 مختلف سہولیات فراہم کیں۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے عوام کو خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :