شاہین فورس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز برآمد

اتوار 22 جون 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) تھانہ اقبال مارکیٹ شاہین فورس نے خفیہ اطلاع پرسیکٹر ساڑھے 11میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوا ر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں بیت اللہ ولد نور اسلام، ارباز ولد لیاقت علی اور حنزلہ ولد محمد خالد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :