سمبڑیال، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے ستھرا پنجاب عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب کا انعقاد

اتوار 22 جون 2025 19:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آج سمبڑیال کے نجی میرج ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے حناء ارشد وڑائچ ، ایم پی اے رانا عبدالستار خان ، ایم پی اے شکیلا جاوید آرتھر اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے ورکرز میں پے آرڈز تقسیم کیے اور ستھرا پنجاب عملے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے کہا کہ عید کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلین پنجاب ویژن کا عملی مظاہرہ کیا گیا، عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے خواب کی عملی تعبیر عید الاضحیٰ کے موقع پر نظر آئی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور مونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز نے سخت گرمی کے باوجود چوبیس گھنٹے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے اور صفائی کا کام کیا،جانوروں کی آلائشوں کو مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہتر انتظامات پر شہریوں نے بھی بھر پور تعاون کیا اور عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 30ہزار ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 400 سے زائد سینٹر ی ورکرز اور دیگر اہلکار صفائی ستھرائی کے کاموں میں دن رات مصروف رہے،جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے تقریباً 400 سے زائد ورکرز ہیوی مشینری رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی استعمال کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلائشیں اُٹھانے کے بعد تمام کولیکشن پوائنٹس، سٹرکوں، چوک چوراہوں اور دیگر مقامات کو فینائل، عر ق گلاب اور سر ف سے دھویا گیا ،سٹرکوں کو دھونے کے بعد جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا۔اے سی سمبڑیال کا مزید کہنا تھا کہ یہ انعام ان ورکرز کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔