اٹک ، تھانہ حضرو کی حدود سے منشیات فروشوں ڈاکوؤں چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین

اتوار 22 جون 2025 20:05

ص*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) تھانہ حضرو کی حدود سے منشیات فروشوں ڈاکوؤں چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے ایک سال قبل تھانہ حضرو کی حدود میں منشیات فروشوں چوری ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ضلع اٹک کے دلیر ایس ایچ او سجاد حیدر کو حضرو تعینات کیا تھا اور ان کو تھانہ حضرو کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر انہوں نے تھانہ حضرو کے بااثر منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پہلے کسی نے بھی گرفتار نہیں کیا تھا ایس ایچ او کے خوف سے کئی منشیات فروشوں نے منشیات فروشی چھوڑ کر توبہ کرلی جبکہ چوری اور ڈکیتی میں ملوث افراد کو بھی کیفر کردار پہنچانے میں ایس ایچ او نے بھرپور کردار طریقے سے ادا کیا اللہ تمہیں پڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا جس پر سجاد حیدر نے دن رات ایک کر کے بڑے بڑے موٹر سائیکل چوروں کو سرکاری مہمان بنایا جبکہ ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کو بھی ان کے انجام تک پہنچایا اس سے زیادہ نے اپنی تعیناتی کے دوران تھانہ روز سے 300 کے قریب منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جس کی وجہ سے علاقے میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی ائی اور نوجوان نسل کو منشیات سے بھی نجات ملنے لگی ہیروئن آئس پینے والے زیادہ تر نوجوان ہی چوریوں میں ملوث ہوتے تھے ان کو بھی گرفتار کیا گیا جس کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا بہترین کارکردگی پر تھانہ حضرو عوام نے ایس ایچ او سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کی اور ڈی پی او اٹک وہ بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی جنہوں نے تھانہ لوگ میں قیام امن کے لیے سجاد حیدر کو تعینات کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے دنوں میں تھانہ حضرو پولیس کے گشت کو بہتر کر دیا گیا ہے جلد ہی ناکے لگانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا جبکہ غازی بھروٹھا نہر جو تھانہ حضرو کی حدود میں اتی ہے اور دریائے سندھ میں نہانے والے نوجوانوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔