محکمہ توانائی میں ٹینڈرنگ،ای پیڈ،ون ونڈوپلیٹ فارم کے تحت امورکوچلانااورمانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے ، زبیر خان

منصوبوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر مکمل کرنے میں توانائی پالیسی2016کی تجدیدضروری ہے،سیکرٹری توانائی خیبرپختونخوا

اتوار 22 جون 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)خیبرپختونخواحکومت کے گڈگورننس روڈ میپ پروگرام کے تحت اداروں میں میرٹ اورشفافیت سے امورنمٹانااولین ترجیح ہے جس کے لئے محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں میں جاری توانائی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندرمکمل کرناسب سے بڑاچیلنج ہے۔چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں ای ٹینڈرنگ،ای پیڈ،ون ونڈوپلیٹ فارم کے تحت امورکوچلاناتمام افسران واہلکاروں کا فرض منصبی ہوناچاہیے جس کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد زبیرخان نے خیبرپختونخواگڈگورننس روڈ میپ کے حوالے سے پیڈو،کے پی آئل اینڈ گیس،الیکٹرک انسپکٹریٹ،انرجی پلاننگ ڈائریکٹریٹ کے سربراہان کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن شعیب خان،ایڈیشنل سیکرٹری پاورانورخان شیرانی سمیت دیگراعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔

سیکرٹری توانائی زبیرخان نے توانائی کے جاری منصوبوں کے لئے مقررہ گائیڈلائنزپرسختی سے عملدرآمدپرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بالاکوٹ،لاوی،گورکین مٹلتان،گبرال کالام،مدین ہائیڈروپاورپراجیکٹس پرکام تیزی سے جاری ہے تاہم ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں بروقت تکمیل بڑاچیلنج ہے۔ انہوں نے توانائی کے جاری منصوبوں کوموجودہ حالات کے پیش نظرمکمل کرنے اوران منصوبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے توانائی پالیسی2016میں فوری طورپر ترامیم لاتے ہوئے تجدیدکرنے پر زوردیا اورمنصوبوں میں شفافیت لانے کے لئے ورک پلان،ٹائم لائنزاورایکٹویٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :