چیئرمین سینیٹ کی سید عمران قادر گیلانی سے ان کے سسر کی وفات پر اظہارتعزیت

اتوار 22 جون 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں سید عمران قادر گیلانی سے ان کے سسر سید اسلم گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم باوقار، نیک سیرت اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید رضوان امیر گیلانی، سید فیضان میران شاہ گیلانی، ضیغم گیلانی، سید اعجاز قادر گیلانی اور شعیب قادر گیلانی بھی موجود تھے۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سید اختر شاہ گیلانی اور سید منظور شاہ ہاشمی کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔انہوں نے دونوں معززین کی خیریت دریافت کی اور اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں شخصیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔