سکھر پولیس کی کاروائی، مسروقہ چوری شدہ /چھینی ہوئے 03 موٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 22 جون 2025 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) سکھر پولیس کی کاروائی، مسروقہ چوری شدہ /چھینی ہوئے 03 موٹر سائیکلیں برآمد، ضروری قانونی کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ اوز تھانہ پنوعاقل، آباد اور سی سیکشن پولیس نے بہترین کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائیاں کرکہ مسروقہ چوری شدہ/چھینی ہوئی 03 موٹر سائیکلیں برآمد کرکہ اصل مالکان حسنین انصاری، منظور چنو اور رووپ چند کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نامعلوم ملزمان نے تھانہ پنوعاقل، آباد اور سی سیکشن کی حدود سے 03 موٹر سائیکلیں چوری/چہینی تھی موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر مالکان نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کے ساتھ پولیس کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :