صوابی ،چینجنگ ڈائبیٹیز اِن چلڈرن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

پیر 23 جون 2025 04:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم آف تورڈھیر اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے اتوار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہورمیں ٹائپ ون ذیابیطیس میں مبتلا بچوں کے لیے پاکستان میں قائم کیے جانے والے 27 واںچینجنگ ڈائبیٹیز اِن چلڈرن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز، بورڈ ممبران، بی کے ایم سی انتظامیہ اور سینٹر کے قیام میں معاونت کرنے والے اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر ماہرین نے شرکا کو ٹائپ ون ذیابیطیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ذیابیطیس کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں تقریبا 80 ہزار بچے ٹائپ ون ذیابیطیس کا شکار ہیں تاہم ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے ٹائپ ون ذیابیطیس سے متعلق والدین اور عوام میں آگاہی بڑھانے پر زور دیا تاکہ والدین بلا جھجک اپنے متاثرہ بچوں کو سینٹر لائیں اور مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں،چھوٹا لاہور میں قائم اس سینٹر میں اس وقت تک 62 بچے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جنہیں ماہانہ بنیادوں پر مفت انسولین، گلوکومیٹر اور دیگر ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی ڈی آئی سی پراجیکٹ منیجر ارم غفور اور ہیڈ آف خیرپختونخوا ڈاکٹر ارشد حسین نے شرکا کو بتایا کہ یہ سینٹر صرف صوابی ہی نہیں بلکہ آس پاس کے اضلاع جیسے بونیر، اٹک، مانسہرہ اور دیگر علاقوں کے بچوں کو بھی سہولیات فراہم کریگا۔ رجسٹریشن کے بعد 25 سال کی عمر تک ان بچوں کا مکمل مفت علاج کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ایم ٹی آئی صوابی کی انتظامیہ، بورڈ ممبران اور دیگر عہدیداران نے تمام تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اور کہا کہ ذیابطیس سے متاثرہ بچوں کو علاج اور آگاہی فراہم کرتا ہی,