فرانس کا اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لئے فوجی طیارے بھیجنے کا اعلان

پیر 23 جون 2025 11:54

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) فرانس کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لئے A400M فوجی طیارے بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔ اے ایف پی نے فرانسیسی وزارت خارجہ اوروزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ پروازیں اسرائیل کی منظوری سے مشروط ہوں گی اور یہ چارٹرڈ سویلین پروازوں کے علاوہ ہوں گی جو پہلے سے چلائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل میں اس وقت فرانس کے تقریباً اڑھائی لاکھ شہری ہیں جن میں سے تقریباً دس ہزار کا اندراج قونصلر فہرستوں میں ہے ۔ گزشتہ روز 160 فرانسیسی شہریوں کو ایک ڈاکٹر کے ہمراہ اردن سے پیرس لایا گیا ۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کے انخلا کے لئے دو مزید پروازیں اسرائیل جا رہی ہیں اور اب اس انخلا میں ہمارے فوجی طیارے بھی شامل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :