جیکب آباد، مسلح افراد کا ہوٹل پر دھاوا،متعدد افراد سے نقدی موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں چھین کر فرار

پیر 23 جون 2025 12:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سبزی منڈی کے ہوٹل پر پیدل تین مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور ہوٹل پر بیٹھے متعدد افراد حسیب کورائی، محمد علی ابڑو،میر پٹھان،زین سولنگی سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کوبلا ک کردیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ ائک دوسرے واقعے میں آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب کلاشنکوف برادر مسلح افراد نے اللہ بچایو سرکی سے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2023اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔\378