
فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
پیر 23 جون 2025 13:06

(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے تمام میچز امریکا کے 11 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں پاساڈینا،ایسٹ ردرفورڈ،شارلٹ،اٹلانٹا فلاڈیلفیا،سیاٹل ،میامی گارڈنز،اورلینڈو،نیش ول،سنسناٹی اورواشنگٹن ڈی سی شامل ہیں ۔
14جون سے شروع ہونے والا کلب فٹ بال ورلڈ کپ کا 21 واں ایڈیشن 13جولائی کو ایسٹ ردرفورڈمیں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں 32 کلب ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزماہیں۔ انگلینڈ کی کلب ٹیم مانچسٹر سٹی میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ انگلینڈ کی کلب ٹیم مانچسٹر سٹی نے 2023 کے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں حریف برازیل کی کلب ٹیم فلومیننس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4گول سے شکست د ے کر ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فیفاکلب ورلڈ کپ کی تاریخ میں سپین کی کلب ٹیم ریال میڈرڈ کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 28جون سے یکم جولائی تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنلز 4 اور 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 8جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔فیفاکلب ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ 13جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ میں کھیلا جائے گا۔\932متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بیٹرز رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گئے، ویڈیو وائرل
-
جسپریت بمراہ وسیم اکرم سے بہتر بائولر ہیں، سابق بھارتی پیسر ورون ایرون کا دعویٰ
-
پرائم منسٹر زیوتھ پروگرام اور لاہور قلندر کی اشتراک سے کوئٹہ میں ملک گیر کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا شاندار آغاز27 جون سے ہوگا
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ 2 جولائی سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی،16ٹیمیں ٹائٹل کے لئے ایکشن میں ہوں گی
-
سابق انگلش فاسٹ باؤلر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
-
ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کررہا ہے، پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کا انکشاف
-
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
-
مارین کلک نے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل
-
حسن علی شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ ایلیٹ ٹی ٹونٹی بولرز کی فہرست میں شامل
-
اسرائیلی حملے میں ایرانی خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.