
ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کررہا ہے، پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کا انکشاف
کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا البتہ پاکستان کا جھنڈا عالمی سطح پر بلند کیا، باکسر
پیر 23 جون 2025 15:15

(جاری ہے)
عالیہ سومرو نے کہا کہ فیڈریشن کو میرے متعلق گمراہ کیا جا رہا ہے، پروفیشنل باکسنگ کی اندرونی لڑائی سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی فیڈریشن کے اندرونی معاملات سے کوئی لینا دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پروفیشنل باکسنگ سے ہے، جس کے لیے میں دن رات محنت کر رہی ہوں، میں لیاری سے تعلق رکھتی ہوں اور مزدور کی بیٹی ہوں جبکہ سندھ کا ڈومیسائل بنا ہوا ہے، میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ کیا سندھ کی بیٹی کا عالمی سطح پر آنے کا کوئی حق نہیں، میں پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل باکسر ہوں اور تھائی لینڈ میں رینکنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، پورے ملک میں مجھے سراہا گیا ہے اور سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے۔عالیہ سومرو نے کہا کہ دبئی میں بھارتی باکسر کے خلاف شیڈول باکسنگ فائٹ کے لیے سندھ حکومت نے میری مدد بھی کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور لیاری کے تمام منتخب نمائندوں کی میں شکر گزار ہوں،مجھے اور میرے خاندان کی جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔عالیہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کر رہا ہے، میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے قانونی مدد فراہم کریں اور قانون کو حرکت میں لائیں،میں ایک باکسر ہوں، مجھے اپنے کھیل پر توجہ دینے دی جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ قوم چند تعصب پرست افراد پر دھیان نہ دے بلکہ مجھے سپورٹ کرے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چیمپئن شپ، قومی کیمپ کے لئے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب
-
شاہین شاہ آفریدی بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹونٹی کھلاڑی ہیں : مائیکل وان
-
سعید انور نے اللہ کے دین کا کام کرنے کے لیے اچانک کرکٹ سے دوری اختیار کی تھی، مشتاق احمد
-
بیٹرز رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گئے، ویڈیو وائرل
-
جسپریت بمراہ وسیم اکرم سے بہتر بائولر ہیں، سابق بھارتی پیسر ورون ایرون کا دعویٰ
-
پرائم منسٹر زیوتھ پروگرام اور لاہور قلندر کی اشتراک سے کوئٹہ میں ملک گیر کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا شاندار آغاز27 جون سے ہوگا
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ 2 جولائی سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی،16ٹیمیں ٹائٹل کے لئے ایکشن میں ہوں گی
-
سابق انگلش فاسٹ باؤلر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
-
ایک شخص مجھے مسلسل ہراساں کررہا ہے، پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کا انکشاف
-
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
-
مارین کلک نے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.