کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل

ناٹنگھم شائر کی پلیئنگ الیون نے پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 جون 2025 12:46

کاؤنٹی کرکٹ: پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2025ء ) انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ 
پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون میں جگہ مل گئی، ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

 
ایشان کشان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کررہے ہیں، ان کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ 2 میچز کے لیے طے ہوا ہے، سیزن کے اختتامی مرحلے میں مزید پاکستانی اور بھارتی پلیئرز یکجا ہوسکتے ہیں۔ 
رتوراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے جب کہ عبداللہ شفیق ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے پہنچیں گے۔
ناٹنگھم الیون میں کپتان حسیب حمید کے ساتھ بین سیلٹر، فریڈی میک کین، جو کلارک، جیک ہائنز، ایشان کشن، لینڈون جیمز، لیام پیٹرسن وائٹ، فرحان احمد، ڈیلون پیننگٹون اور محمد عباس شامل ہیں۔