بھکر ،پولیس پریڈ کا مقصد فورس کی جسمانی فٹنس ،پیشہ ورانہ مہارت اورنظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے،ڈی پی او

پیر 23 جون 2025 13:39

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پولیس لائنز بھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر پولیس لائنز بھکر میں جنرل پریڈ منعقد ہوئی۔ڈی ایس پی صدر منصور احمد خان نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈنز، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی اور منظم انداز میں مارچ کرتے ہوئے سلامی دی۔

ڈی ایس پی صدر نے جوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی پریڈز فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے فورس کو عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھنے کی ہدایت کی۔اس پریڈ کا مقصد فورس کی جسمانی فٹنس، پیشہ ورانہ مہارت، اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا تھا تاکہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :