بھکر ،سی سی ڈی کا پولیس مقابلہ، تیس سے زائد مقدمات کا خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پیر 23 جون 2025 14:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) بھکر میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کا پولیس مقابلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے والا 30 سے زائد مقدمات کا خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

قریبی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ضیافت علی عرف شیرا ولد بشیر حسین سکنہ بستی امام والی ہوئی زخمی ملزم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :