نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا گیا ہے،سردار عامر الطاف خان

ہم نے جرمن جاپانی اور کورین زبانوں میں تربیتی پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے،وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن

پیر 23 جون 2025 14:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا گیا ہے ہم نے جرمن جاپانی اور کورین زبانوں میں تربیتی پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے اور انہیں بیرونِ ممالک میں بہتر روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو محض رسمی تعلیم ہی نہیں بلکہ وہ ہنر بھی سکھائے جائیں جن کی عالمی منڈی میں مانگ ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے جرمن جاپانی اور کورین لینگوئج پروگرامز کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوان ان زبانوں پر عبور حاصل کر کے بیرونِ ملک ملازمت کے قابل بن سکیں اور ملک و ریاست کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف زبانیں سکھانے پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ انہیں قیمتی پتھروں معدنیات کی تلاش تراش و خراش اور مائننگ سے متعلق جدید تربیت دینے کے لیے بھی مختلف کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے مگر ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس شعبے میں ماہر ہو ان کورسز کے ذریعے نوجوان نہ صرف خود کفیل بن سکیں گے بلکہ کاروبار سے بھی منسلک ہو سکیں گے جو نہ صرف ان کی ذاتی ترقی کا ذریعہ ہوگا بلکہ ریاست کی معیشت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی اگر قیمتی معدنیات کو جدید طریقوں سے دریافت کر کے انہیں اندرون و بیرونِ ملک فروخت کیا جائے تو آزاد کشمیر میں معاشی انقلاب آ سکتا ہے اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔

سردار عامر الطاف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس قیمتی وقت کو ضائع نہ کریںان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں نئی مہارتیں سیکھیں اور اپنی محنت سے نہ صرف اپنا مستقبل سنواریں بلکہ آزاد کشمیر کا نام بھی دنیا بھر میں روشن کریں مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت نوجوانوں کو جدید علوم ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے ذبانوں کی تربیت اور مائننگ کے شعبے میں تربیت جیسے پروگرام خطے کی ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ قیمتی معدنیات کو جدید طریقوں سے دریافت کر کے انہیں اندرون و بیرونِ ملک فروخت کیا جائے تو آزاد کشمیر میں معاشی انقلاب آ سکتا ہے اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہیںخاص طور پر زبانوں کی تربیت اور مائننگ کے شعبے میں تربیت جیسے پروگرام خطے کی ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیںنہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔