ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت

پیر 23 جون 2025 16:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ راشد منہاس روڈ پر سبزہ زاروں کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے پودوں کی دیکھ بھال اور نئے پھولوں کی شجر کاری کا عمل جاری ہے۔ ہارٹی کلچر کے تحت پھول اور پودے انتہائی خوبصورتی سے لگائے گئے ہیں جنہوں نے راشد منہاس روڈ کی دلکشی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے اور گزرنے والے شہریوں کو ایک خوشگوار منظر پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے موسم کے مطابق رنگ برنگے پھولوں سے نہ صرف راشد منہاس روڈ بلکہ شہر کے دیگر چوراہوں اور پارکوں کو بھی خوبصورت بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے گھنے اور خوبصورت پودے بھی لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید پودے شہر کی گرین بیلٹس میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکوں کو خصوصی طور پر سجاوٹی پھولوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور پی ایچ اے کا عملہ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :