کراچی، گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:25

کراچی،  گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نے گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ حمید اللہ ، بلال خان ،عارف ، عامر اور جنت گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے4کلو 655گرام چرس اور2بورے گٹکاماوا برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کو چیکنگ کے دوران حب چوکی،موچکو چیک پوسٹ اوراسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :